ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن جاری

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن جاری
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے اہلکار “ایم وی گوتم” پر موجود 6 بھارتی اور 1 انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ عمان سے بھارت جانے والے ایم وی گوتم میں تکنیکی خرابی پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا، ہنگامی اطلاع موصول ہوتے ہی ​پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز "کشمیر" کو امدادی کاروائی کے لیے روانہ کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ​جہاز پر موجود بھارتی اور انڈونیشیائی عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔