ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں پہلی بار کسی شہر کو "چائلڈ فرینڈلی سٹی" بنانےکی جانب ٹھوس اقدام

پاکستان میں پہلی بار کسی شہر کو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دْرِنایاب : پاکستان میں پہلی بار کسی شہر کو "چائلڈ فرینڈلی سٹی" بنانےکی جانب ٹھوس اقدام، لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی اوریونیسف پاکستان کے درمیان لاہور کو چائلڈفری سٹی بنانے کےلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ۔ سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمدخان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور نمائندہ یونیسف پاکستان پرنیل آئرنسائیڈ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمدخان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد،چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ شریک ہوئے۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد،چیئر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آرا وٹو نے شرکت کی ۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چائلڈ فری سٹی کانسپٹ پر آگاہ کیا ۔
تقریب میں ایل ڈی اے سکولز کے بچوں نے لاہور کو محفوظ بنانے کے لیے پلے پیش کیا۔
وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے کہا کہ اس ایم او یو کے تحت لاہور میں بچوں کے لیے خصوصی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔
پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ پرنیل آئرنسائیڈ نے کہا کہ بچے حکومت کا کوئی ایک شعبہ نہیں بلکہ کسی بھی قوم کے مستقبل کی بنیاد ہوتے ہیں۔
سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ شہری ترقی صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ بچوں کے محفوظ مستقبل سے جڑی ہے۔
معاہدے میں بچوں کے حقوق، مساوات اور شمولیت کو شہری منصوبہ بندی کا مرکز بنانے پر اتفاق کیاگیا ۔

Ansa Awais

Content Writer