ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 13 مئی سے عارضی مویشی منڈیاں فعال کرنے کا فیصلہ

لاہور میں 13 مئی سے عارضی مویشی منڈیاں فعال کرنے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:لاہور میں عیدالاضحیٰ کے پیش نظر 13 مئی سے عارضی مویشی منڈیاں فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی  شہر میں 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کرے گی، جہاں شہری قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق شاہ پور کانجراں مویشی منڈی بطور ماڈل مویشی منڈی مستقل بنیادوں پر فعال رہے گی، جبکہ عید کے موقع پر مختلف مقامات پر عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سگیاں مویشی سیل پوائنٹ: 25 ایکڑ،واہگہ سپورٹس کمپلیکس سیل پوائنٹ: 50 ایکڑ،برکی روڈ سیل پوائنٹ، 20 ایکڑ،ایل ڈی اے سٹی سیل پوائنٹ65 ایکڑ جبکہ رائیونڈ مویشی سیل پوائنٹ: 25 ایکڑ  قائم کیا جائیگا۔
پی سی ایم ایم ڈی سی کے مطابق ان عارضی منڈیوں میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹینٹس، پانی اور آگاہی فلیکس فراہم کیے جائیں گے۔

سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس اور پیرا فورس تعینات کی جائے گی، جبکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ریسکیو 1122 بھی اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکمے بھی انتظامات میں حصہ لیں گے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔