ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے سیوریج میں پھر پولیو وائرس کی  تصدیق، خطرے کی گھنٹی بج گئی

 لاہور کے سیوریج میں پھر پولیو وائرس کی  تصدیق، خطرے کی گھنٹی بج گئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: شہر کے سیوریج نظام میں ایک بار پھر Polio وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آؤٹ فال روڈ ڈسپوزل اسٹیشن سے حاصل کیے گئے سیوریج کے نمونے میں وائرس پایا گیا۔

یہ نمونے اپریل کے دوران اکٹھے کرکے قومی ادارہ صحت  کو تجزیے کے لیے بھجوائے گئے تھے، جہاں سے موصول ہونے والی رپورٹ میں ایک نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی۔

ماہرین کے مطابق سیوریج میں وائرس کی موجودگی اس بات کا اشارہ ہے کہ وائرس اب بھی کمیونٹی میں گردش کر رہا ہے، چاہے پولیو کے واضح کیسز سامنے نہ آئے ہوں۔ اس صورتحال نے شہر میں جاری انسداد پولیو مہم کی مؤثریت پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم باقاعدگی سے جاری ہے، تاہم اس کے باوجود وائرس کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی یقینی نہیں بنائی جا سکی۔

شہری حلقوں نے پولیو پروگرام سے وابستہ افسران کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھاری تنخواہوں کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پا رہے۔