ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ گاڑیاں برآمد

موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ گاڑیاں برآمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی:لاہور کے علاقے کینٹ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اے ایس پی ڈیفنس باریرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او ساؤتھ کینٹ عدنان رشید اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کیا گیا، جن میں سرغنہ حذیفہ کے ساتھ ابو ہریرہ اور عثمان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیاں، دو پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او عدنان رشید اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔