جنید ریاض:نہم ریاضی کا پرچہ، بوٹی مافیا خبردار، ہو شیار، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے امیدواروں کو تنبیہ کی ہے کہ امتحانی سنٹرز میری خفیہ ٹیموں کی کڑی نگرانی میں ہیں، سرپرائز دورے کریں گے۔
نہم ریاضی کے پرچے کے نگرانی کیلئے،لاہور ، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولنگر سمیت پنجاب بھر میں 10 سے زائد سپیشل خفیہ اسکواڈ پہنچ چکے ہیں۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ طلباء ہوشیار رہیں، کسی لالچ یا بہکاوےمیں نہ آئیں۔
رانا سکندرحیات کا کہنا تھا کہ امتحانات کی یقینی شفافیت کیلئے زیرو ٹالیرنس، معمولی کوتاہی بھی ناقابلِ برداشت ہوگی۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ ممکنہ طور میں خود بھی آج کسی بھی ضلع کا سرپرائز دورہ کر سکتا ہوں۔مافیا خبردار رہے، امتحانی سنٹرز سے دور رہے۔پیپر دینے والے طلباء کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔