ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں جنگ؛ اسرائیل نے ہزاروں ریزرو فوجی طلب کر لئے

 غزہ میں جنگ؛ اسرائیل نے ہزاروں ریزرو فوجی طلب کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل کی  آرمی کے  چیف ایال ضمیر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف جنگ کو بڑھانے کے لیے دسیوں ہزار ریزروسٹ فوجیوں کو طلب کر لیا ہے۔

اسرائیل میں ریگولر آرمی کے ساتھ ریزروسٹ فوجیوں کا نظام ہے جس کے تحت  رجسٹرڈ شہریوں کو جنگ کے لئے کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا ہے۔

الجزیرہ نیوز نے بریکنگ نیوز دیتے ہوئے بتایا کہ اتوار  کو مزید ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کا یہ اعلان اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے جنگ جاری رکھنے کے عزم کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو پر جنگ کو بند کرنے کے عوض حماس ک یقید میں  18 ماہ سے موجود یرغمالیوں کو واپس لانے کا دباؤ گزشتہ کچھ ہفتوں میں بے انتہا بڑھا۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کے لئے  حماس کو غزہ  کے انتظام و انصرام سے بے دخل کرنے کی ششرط کے ساتھ مصر کے ذریعہ مذاکرات کئے جن کا اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

7 اکتوبر  2023 سے ہو رہی اس جنگ میں اسرائیل کے ہزاروں فوجیوں اور عام شہریوں کے ساتھ غزہ میں 50,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنگ کے دوران تقریباِ دو ماہ کا وقفہ ہوا تھا جب حماس اور اسرائیل نے  یرغمالیوں کی رہائی اور ان کے بدلے اسرائیل کی جیلوں سے ہزاروں سکیورٹی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ غزہ میں  42 روز کی جنگ بندی کی تھی۔ اس  42 روزہ جنگ بندی کے بعد جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ ہونا تھا جو کبھی طے نہیں ہو سکا۔