ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تمام ترقیاتی منصوبے 30 جون تک مکمل ہوں گے ؛ ڈی سی لاہور

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تمام ترقیاتی منصوبے 30 جون تک مکمل ہوں گے ؛ ڈی سی لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی سی لاہورکی زیرصدارت لاہورڈویلپمنٹ پروگرام کاجائزہ اجلاس ہوا
وزیراعلیٰ پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے ،ڈی سی سید موسیٰ رضا کی شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ،لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیاگیا،واسا کو سیوریج سسٹم کے ترقیاتی کام کی جلد تکمیل کی ہدایت کی ۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ 30جون تک لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہونگے،  تعمیراتی کاموں کے دوران تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے، ترقیاتی کام دیرپا اور مضبوط ہونے چاہئیں، ٹائم لائن، شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنرز نے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا