سٹی 42: ڈی سی لاہورسیدموسیٰ رضاکی قیادت میں انسدادتجاوزات گرینڈآپریشن کیا گیا
39ٹرک تجاوزات کاسامان ضبط،91مستقل اور3100عارضی تجاوزات ختم کردی گئیں ،91املاک سیل، 7000 سے زائد بینرز، پوسٹرز اور بصری آلودگی مواد ضبط کیا گیا ،وسیع تر سڑکوں تک شہریوں کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مہم جاری ہے
ڈی سی سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی گئیں ، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ریگولیشن ونگ کی بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی ،مزنگ، چوبرجی، اسلام پارک، ملتان روڈ، شاہ عالم اور عظم کلاتھ مارکیٹ سے تجاوزات مسمار کردی گئیں ، میو ہسپتال، کالج روڈ سے امیر چوک تک تجاوزات ختم کی گئیں ، میزائل چوک، گارڈن ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سے تجاوزات کا صفایا کیا گیا،
چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کی نگرانی میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،ایم او آر کاشف جلیل کی قیادت میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے آپریشن کیے، لاہور کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں
ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا
سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف 2 ایف آئی آرز درج کی گئیں ، عوام کو تجاوزات ہٹانے کے لیے متعدد وارننگز اور نوٹسز جاری کیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App