ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں کسان ایک بار  پھر  پوری طاقت سےسڑکوں پر آگئے

بھارت میں کسان ایک بار  پھر  پوری طاقت سےسڑکوں پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بھارت میں نریندر مودی کی  تعصب اور کرپشن بھری پالیسیوں سے عاجز آئے ہوئے کسان ایک بار پھر تحریک لے کر سڑکوں پر آ گئے۔  کسانوں کے احتجاج کی نئی لہر  کی قیادر نریندر مودی کے سخت مخالف کئی کسان رہنما کر رہے ہیں جن میں سب سے آگے راکیش لکیت ہیں۔

راکیش ٹکیت کی قیادت میں کسان تحریک کے نئے جوش نے ملک گیر اثرات نمایاں کرنا شروع کر دیے۔

کسانوں کا   پیغام واضح ہے، زمین، روزگار اور عزت کی جنگ ختم نہیں ہوئی۔کسانوں کے احتجاجی مارچ کو سیاسی حلقوں میں ہمدردی کے ساتھ ڈسکس کیا جا رہا ہے اور نریندر مودی کے حامیوں نے اس کی اندھا دھند مخالفت بھی شروع کر دی ہے۔ 

بھارتیہ کسان یونین کے پرچم تلے ہزاروں کسانوں نے دہلی کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے، دہلی کی طرف مارچ کرنے والے کسان حکومت کی پالیسیوں کے خلاف متحد ہیں۔

کسانوں کی واپسی نے اقتدار کے ایوانوں کو پھر ہلا کر رکھ دیا، احتجاج کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے جس کے باعث حکومت پر دباؤ میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔