سٹی 42: وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے شالامار زون کا دورہ کیا
ایم سی ایل، واسا سمیت مختلف محکموں کے افسران نے منصوبوں پر پیشرفت بارے آگاہ کیا،ایم پی اےشعیب صدیقی، اے سی شالیمار ثاقب ترازی سمیت لیگی بلدیاتی نمائندوں اورکارکن ہمراہ تھے ،
ذیشان ملک نے ترقیاتی پروگرام کے تحت شالامار زون میں مختلف گلیوں کا افتتاح اور جاری منصوبوں کا جائزہ لیا، مختلف گلی کوچوں میں گئے اور عوام سے ترقیاتی منصوبوں پر بارے بات چیت کی


