ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی شکایات کا فوری ازالہ واسا لاہور کی اولین ترجیح ؛ وائس چیئرمین واسا

عوامی شکایات کا فوری ازالہ واسا لاہور کی اولین ترجیح ؛ وائس چیئرمین واسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وائس چیئرمین واساچوہدری شہبازاحمدکاچھٹی کےروزگلبرگ ٹاؤن کادورہ کیا ،گلبرگ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں و ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا 
ڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن سہیل قادر چیمہ نے وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کو تفصیلی بریفنگ دی ، بریفنگ میں کہا  گیا ہے گلبرگ ٹاؤن ٹاؤن کی 11 سکیموں میں سے 5 سکیمیں مکمل کر لی گئیں،11سکیموں کی تکمیل کے بعد لاکھوں کی آبادی مستفید ہو سکے گی،10مئی تک گلبرگ ٹاؤن کی تمام سکیموں کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر لیا جائے گا،وائس چیئرمین واسا کی لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام میں کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات کی گئی وائس چیئرمین واسا نے کہا تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے،وائس چیئرمین واسا کی تمام ڈیسلٹنگ شیڈول میں عوامی نمائندوں کو شریک رکھنے کی ہدایات کی ، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر کا دورہ کیا،وائس چیئرمین واسا کہا کہنا تھا عوامی شکایات کا فوری ازالہ واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے ،