سٹی 42:ایم ڈی واسا غفران احمد نے خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن ٹرنک سیور کام کا معائنہ کیا ،ڈی ایم ڈی واسا عبد الطیف اور نیسپاک حکام بھی موقع پر موجود تھے
ایکسین جوہر ٹاؤن نے ایم ڈی واسا کو پیشرفت سےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیابان فردوسی پر سیوریج لائن پر کیسنگ کا کام جاری ہے،خیابان فردوسی پر 3 جگہوں پر بیک وقت کام جاری ہے،66انچ قطر کی 100 فٹ لائن بچھائی جا چکی ،مزید کام جاری ہے،1200فٹ اوپن کٹ سے اور 200 فٹ کیسنگ سیوریج لائن بچھائی جا چکی 30جون تک تقریباً 6500 فٹ سیوریج لائن بچھانے کا ہدف مقرر کیا،
خیابان فردوسی میں 66 انچ اور 72 انچ قطر کی سیوریج لائنز پرکام جاری ہے،خیابان فردوسی ٹرنک سیور شوق چوک سے شوکت خانم 4.15 کلومیٹر پر محیط ہوگا،پراجیکٹ کا تخمینہ لاگت 1900 ملین اور تکمیل کا دورانیہ 10 ماہ ہوگا،کام کامعیاریقینی بنانے کیلئےنیسپاک منصوبے کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے،
ایم ڈی واسا نے کہا شوق چوک سے شوکت خانم تک ٹرنک سیور تبدیلی کا کام جلد مکمل کیا جائے،ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،
