ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی عمران کشور ڈسٹرکٹ پولیس اورسی سی ڈی کے مابین فوکل پرسن مقرر

ڈی آئی جی عمران کشور ڈسٹرکٹ پولیس اورسی سی ڈی کے مابین فوکل پرسن مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اجلاس، ڈی آئی جی عمران کشور کو ڈسٹرکٹ پولیس اور سی سی ڈی کے مابین فوکل پرسن مقرر کردیا گیا 
اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسراطہر وحید،ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید، ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال،ایس پی سی سی ڈی -ون شاہ میر خالد، ایس پی سی سی ڈی  ٹوعبدالحنان،ایس پی سی سی ڈی  تھری آفتاب احمدپھلروان، ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے شرکت کی 
اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا ،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے تنظیمی ڈھانچے اور ایس او پیزپر بریفنگ دی گئی،ڈسٹرکٹ پولیس اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے باہمی روابط اور مختلف امور زیر غور آئے ، ڈسٹرکٹ پولیس اورکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں کوارڈینیشن موثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا 
ڈی آئی جی عمران کشور کو ڈسٹرکٹ پولیس اورسی سی ڈی کے مابین فوکل پرسن مقرر کردیا گیا 
سی سی پی او نے  افسروں  کومقدمات پرپیش رفت پر باقاعدگی سے بریفنگ کی ہدایت کی ،سی سی ڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس کے مابین انفارمیشن شیئرنگ اور مسلسل رابطے کی ہدایت کی 
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ باہمی اشتراک اور تعاون سے کرائم کنٹرول میں بہتری آئے گی،مشترکہ کاوشوں سے جرائم کی روک تھام اور قیام امن میں مدد ملے گی،