سٹی42: واہگہ بارڈر پر آج شام پھر قومی پرچم اتارنے کی تقریب اور رینجرز کے دستہ کی روایتی پریڈ ہو رہی ہے۔
اس پریڈ میں ضوانوں کا جوش تو دیدنی ہے ہی، تقریب کو دیکھنے اور قومی ترانہ سننے کے لئے لاہور سے جانے والے ہزاروں پاکستانیوں کا جوش و جذبہ بیان کرنے کے لئے الفاظ کم پڑ رہے ہیں۔
پاکستانی عوام اس تقریب مین آج شام اس طرح شریک ہیں جیسے یہ قومی پرچم اتارنے کی رسمی تقریب نہ ہو بلکہ ہمسایہ ملک کے کینہ پرور حکمران کا یوم احتساب ہو۔
پرچم اتارنے کی تقریب کی دوران پاکستانی سائیڈ پر بنے انکلیوژر آج شام کھچا کھچ بھرے ہیں اور وہاں موجود مرد، خواتین لمحہ لمحہ بعد تکبیر کے فلک شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔