ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 ماہ میں غیر قانونی اسلحہ کے 14 ہزار 417 مقدمات درج

3 ماہ میں غیر قانونی اسلحہ کے 14 ہزار 417 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے  

رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ کے 14 ہزار 417 مقدمات درج ہوئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر صوبہ بھر سے 14 ہزار 368 ملزم گرفتار کئے گئے، گرفتار ملزموں سے 536 کلاشنکوف، 902 رائفلیں، 980 بندوقیں برآمد ہوئیں،ملزموں  سے 11 ہزار 82 پستول، 86 ہزار 566 گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے، لاہور ریجن میں 2393، شیخوپورہ ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 2535 مقدمات درج ہوئے، گجرانوالہ ریجن میں 1388، گجرات ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 1029 مقدمات کا اندراج کیا گیا، راولپنڈی ریجن میں 897، سرگودھا ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 1455 مقدمات درج کئے گئے، فیصل آباد ریجن میں 1546، ملتان ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 1027 مقدمات درج ہوئے، ساہیوال ریجن میں 753، ڈیرہ غازی خان ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 833 مقدمات کا اندراج ہوا، تین ماہ کے دوران بہاولپور ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 561 مقدمات درج کئے گئے