عثمان خادم کمبوہ :پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ لاہور کی تنظیم نو، سیکرٹری جنرل ویمن ونگ پی ٹی آئی پاکستان روبینہ شاہین نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سائرہ رضا کو صدر پی ٹی آئی وومن ونگ لاہور مقرر کردیا گیا، ثمینہ خاور کو جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ویمن ونگ لاہور مقرر کردیا گیا۔
فوزیہ وحید کو سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا، شبانہ خرم کونائب صدر وومن ونگ لاہور مقرر کردیا گیا، شمیم شاہد کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، عالیہ حیدر کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔
اس کے علاوہ نزہت خان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور اقراء احسن کو سوشل میڈیا سیکرٹری مقرر کردیا گیا، پی ٹی آئی ویمن ونگ لاہور تنظیم سنٹرل کیبنٹ ویمن ونگ کو جوابدہ ہوگی۔