ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نشے میں دھت شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، ملزم گرفتار

 نشے میں دھت شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نشے میں دھت خاوند نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ کی مکہ کالونی میں گزشتہ رات شارون نامی شخص نشے کی حالت میں گھر پہنچا اور بیوی سمیرا سے رقم کا مطالبہ کیا۔ بیوی کے انکار پر ملزم آپے سے باہر ہو گیا۔

ملزم نے پہلے بیوی کے گلے پر چھری رکھ کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں بعدازاں قینچی سے بیوی کے سر کے بال کاٹ دیئے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم شارون کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ خاتون کو طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔