ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، رہبر یونیورسٹی میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

 ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، رہبر یونیورسٹی میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ڈولفن سکواڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رہبر یونیورسٹی میں چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ملزم تنویر کو دورانِ گشت اس وقت روکا گیا جب وہ مشکوک گاڑی میں موجود تھا۔ ڈولفن اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تعاقب کے بعد ویلنشیا گول چکر کے قریب ملزم کو قابو کرلیا گیا۔

گاڑی کی تلاشی لینے پر پولیس کو ملزم کے قبضے سے 15 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی اور 10 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی ملی۔ مزید تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ملزم واردات کے بعد یونیورسٹی کے سیکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی اپنے ساتھ لے جا رہا تھا۔

ایس پی ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم تنویر نے دورانِ تفتیش چوری کی واردات کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ اسے مزید تفتیش کے لیے تھانہ نواب ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔