ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیاد پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق پیر 28 اپریل سے ہفتہ 3 مئی تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے سے گھٹ کر 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے پر آگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اسی مدت کے دوران دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 5839 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 220 روپے سے کم ہوکر 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے ہوگئی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 65 ڈالر کی کمی کے بعد 3305 ڈالر سے گھٹ کر 3240 ڈالر پر آ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 60 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی، تاہم حالیہ کمی سے خریداروں کو قدرے ریلیف ملا ہے۔