(ویب ڈیسک) بھارت کے متنازع پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے پسِ منظر، محرکات اور اصل حقائق کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک مفصل ڈاکیومینٹری جاری کر دی گئی.
اس ڈاکیومینٹری میں نہ صرف بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا گیا ہے بلکہ پاکستان کے مؤثر ردعمل اور حکمت عملی کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
ڈاکیومینٹری میں پہلگام فالس فلیگ کے اصل محرکات، زمینی حقائق اور بھارت کی طرف سے کس طرح جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، کو اجاگر کیا گیا ہے،اس کے علاوہ ڈاکیومینٹری میں بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے نا قابل تردید ثبوت بھی پیش کیے گئے ہیں۔
بھارتی عوام، سیاستدانوں اور تمام مکتبہ فکرکے افراد کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ پر اٹھائے جانے والے سنجیدہ سوالات بھی ڈاکیومینٹری میں شامل ہیں،ڈاکیومینٹری میں پہلگام فالس فلیگ میں موجود واضح ابہام اور کوتاہیوں کی ناقابل تردید شواہد کے ساتھ نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
پاکستان نے کیسے بھارتی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جواب میں اپنی اعلیٰ حکمت عملی اور بیانیے سے بھارت کو کسی مہم جوئی سے پہلے ہی شکست دی؟یہ تفصیل بھی اس ڈاکیومینٹری کا حصہ ہے۔