ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر بھارتی خصوصی پولیس فورس کا اہلکار برطرف

پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر بھارتی خصوصی پولیس فورس کا اہلکار برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں سی آر پی ایف (سنٹرل ریزرو پولیس فورس) کے ایک اہلکار کو پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلکار منیر احمد کو حال ہی میں جموں کشمیر سے بھوپال ٹرانسفر کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں انکشاف ہوا کہ انہوں نے پاکستانی شہری مینل خان سے شادی کر رکھی ہے، جسے انہوں نے فورس سے مبینہ طور پر خفیہ رکھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ منیر کی اہلیہ مینل خان کو بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم عدالت نے انہیں مزید 10 دن قیام کی اجازت دے دی ہے۔

منیر احمد نے میڈیا سے گفتگو میں الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر سے باضابطہ اجازت حاصل کی تھی اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں برطرفی کی اطلاع میڈیا رپورٹس کے ذریعے ملی، بعد ازاں سی آر پی ایف کی جانب سے ایک باقاعدہ خط موصول ہوا، جس سے وہ اور ان کا خاندان شدید صدمے کا شکار ہوئے۔

منیر احمد کا تعلق جموں کے گھروٹہ علاقے سے ہے، انہوں نے اپریل 2017 میں فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کی شادی مئی 2024 میں پاکستانی پنجاب سے تعلق رکھنے والی مینل خان سے ہوئی جو 24 مئی کو ویڈیو کال کے ذریعے نکاح کی صورت میں انجام پائی۔