ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر یاسر خان علیزئی کے چھوٹے بھائی اویس خان علیزئی کو کھلابٹ ٹاؤن شپ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کو سر میں ایک ہی فائر لگا جس سے مقتول موقع پر ہی دم توڑ گیا
پولیس کے مطابق اویس خان کی نعش کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ نماز جنازہ شام 6 بجے آبائی قبرستان کھلابٹ میں ادا کی گئی جس میں اہل علاقہ کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس افسوسناک سانحے پر تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات ملک عدیل اقبال اور وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے یاسر خان اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔