ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری شجاعت ہی ق لیگ کے سربراہ رہیں گے، الیکشن کمیشن

چودھری شجاعت ہی ق لیگ کے سربراہ رہیں گے، الیکشن کمیشن
کیپشن: Chaudhary Shujat
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں چودھری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ ق کا سربراہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے آئین میں ترمیم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے،ق لیگ کے آئین میں ترمیم کی چودھری وجاہت کی درخواست الیکشن کمیشن نے خارج کر دی۔

 چودھری وجاہت حسین نے 26 جنوری کو پارٹی کے آئین میں  ترمیم کی تھی اور آئینی ترمیم کے تحت صدر کی مدت کو کم کرکے دو سال کر دیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر