ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر خطرناک وائرس کا وار، سینکڑوں مریضوں کا ہسپتالوں میں رش

عید پر خطرناک وائرس کا وار، سینکڑوں مریضوں کا ہسپتالوں میں رش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عید کے موقع پر کھانے پینے میں بداحتیاطی، ہسپتالوں میں گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں کا رش بڑھ گیا، طبی ماہرین کا کہنا ہے شہری عید پر کھانے پینے میں احتیاط کریں۔
ہسپتالوں میں گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں کا رش بڑھ گیا۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں گیسٹرو اور ڈائریا کے مریض مختلف ہسپتالوں میں پہنچے۔ جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران گیسٹرو اور ڈائریا کے پانچ سو کے قریب مریض رپورٹ ہوئے  جبکہ سروسز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دو روز میں 1600 مریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے 250 کی حالت تشویشناک رہی۔

ڈاکٹرز کے مطابق شہریوں کو دوران سفر اور عید پارٹیوں کے دوران حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔ ہاتھ صابن سے دھوئیں، پانی ابال کر استعمال کریں، کھانا گھر کا پکاہوا کھائیں، باسی اور بازاری کھانوں سے پرہیز کریں، بچوں کو قلفیاں، گولے اور بازاری شربت سے دور رکھیں۔ ڈائریا کی صورت میں نمکول کا استعمال کیا جائے، جب تک مریض کی حالت بہتر نہ ہو پانی نہ دیا جائے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر