چیئر مین نیب کی زیرِصدارت اجلاس،3 سالہ کارکردگی پربریفنگ 

NAB lahore
کیپشن: NAB lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:چیئر مین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کی زیرِصدارت اجلاس،ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے 3 سالہ کارکردگی پربریفنگ  دی گئی۔

  تفصیلات کےمطابق  چیئرمین نیب  جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیرِصدارت اجلاس میں نیب لاہور کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی  نیب  لاہور  کی جان سے نیب لاہور کی مجموعی3سالہ کارکردگی پرجامع بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی قیادت  میں 2017 سے اب تک  نیب لاہور کیجانب سے ہونیوالی ریکوری اور نیب کےقیام  سے2016 تک کی مجموعی ریکوری  کا مکمل اعداد و شمارکےساتھ تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔

ڈی جی نیب لاہور کی نگرانی میں گزشتہ چار سال  میں نیب لاہور کی ڈائریکٹ و اِن ڈائریکٹ ریکوری پر بریفنگ دی گئی۔ پنجاب کی56کمپنیوں میں ہونیوالی ڈائریکٹ و اِن ڈائریکٹ ریکوری کے علاوہ کمپنیز سکینڈل کی موجودہ صورتحال، ہاؤسنگ سیکٹر میں ہونیوالی ڈائریکٹ و اِ ن ڈائریکٹ ریکوری،احتساب عدالتوں میں دائر کیے گئے ریفرنسز کی صورتحال ، ملزموں  کو سزائیں دلوانے سے متعلق  تفصیلات سےآگاہ کیا گیا۔

ڈی جی نیب لاہور نےبریفنگ  کےدوران  آگاہ کیا کہ موجودہ قیادت کےدورمیں2017 سے اب تک نیب لاہور مجموعی طور پر 75 ارب سےزائدکی ریکوری کر چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماضی کے 17 سالہ دور میں کل 8500 متاثرین کی داد رسی کی گئی،پنجاب کی 56کمپنیوں کےکیس پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیب لاہور نے مذکورہ کیس میں 4 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیےہیں۔فی الوقت نیب لاہورمیں7کمپنیوں کے کیسز کی انکوائریوں پرتحقیقات آخری مراحل میں جاری ہیں۔16کمپنیوں کے کیسز نیب ہیڈ کواٹرز کو مزید کارروائی کیلئےارسال  کیےگئےہیں۔33انکوائریاں عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند یا مزید کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو ریفر کی گئی۔

 ایک انکوائری محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ  کو منتقل کی گئی، 2 انکوائریاں پہلے سے جاری انکوائریوں کےساتھ ضم کر دی گئیں۔56 کمپنیز سکینڈل میں  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی  کیس میں نیب لاہور کے اقدامات سے دو بین الاقوامی فرمز سے صفائی کیلئے استعمال ہونیوالی کم و بیش 500 ہیوی وہیکلز اورمشینری کےملکیتی حقوق کی فراہمی کرائی گئی، ان تمام وہیکلز و مشینری کی موجودہ مالیت کا تخمینہ4 سے 5ارب روپےلگایاجاتا ہے ۔

ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے بریفنگ کےدوران بتایا کہ کو منافع کا لالچ دیتے ہوئے زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کرنے والےالمعروف ڈبل شاہ کیس میں ملوث ملزموں سے3ارب49کروڑ روپے برآمد کروائے۔۔ 2 ارب 40 کروڑ روپیکی خطیر رقم متاثرین کو واپس بھی لوٹائی جا چکی ہے جو نیب لاہور کی اہم کامیابی ہے۔ ۔۔۔