ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انوشے اشرف کا بھتیجی کیساتھ ڈانس؛ ویڈیو وائرل ہوگئی

انوشے اشرف کا بھتیجی کیساتھ ڈانس؛ ویڈیو وائرل ہوگئی
کیپشن: anoushey ashraf
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستانی اداکارہ اور میزبان انوشے اشرف نے اپنی بھتیجی کیساتھ ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولڈ اور خوبصورت اداکارہ نے اپنے ڈانس کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی جس میں انہیں اپنی بھتیجی کیساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، انہوں نے ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ میری فیملی آپ سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہے۔

مزید پڑھئے: انوشے اشرف کی ساحل سمندر پر نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی تھی،جس میں انوشے کو دبئی کے ساحل سمندر پر پانی میں ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ان کی اس پیراکی کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے انہیں اخلاقیات سکھانے سے متعلق کمنٹس بھی کئے گئے۔ 

ایک صارف نے انوشے اشرف کی  ویڈیو دیکھنے کے بعد  کمنٹ میں لکھا ہے کہ ”یہ سیلفی کے لئے اپنے کپڑے اتار سکتی ہے تو پیسے اور شہرت کے لئے کیا کچھ کر سکتی ہے؟“ایک شخص نے کہا کہ ”شوبز دکھاوے کا بزنس ہے۔ کسی کو کچھ دکھایا نہیں جائے گا تو بِکے گا کیسے؟“

یاد رہے کہ اداکا رہ اور میز با ن انوشے مشہور وی جے ہیں جو بولنے کی مہارت اور سٹائلش شخصیت سے شہرت رکھتی ہیں جبکہ وہ ایک مارننگ شو بھی ہوسٹ کر رہی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer