ہائی سپیڈ ڈیزل کی قلت سر اٹھانے لگی

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قلت سر اٹھانے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)امپورٹ چین متاثر ہونےسےشہرمیں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر ہونے لگا،سیکرٹری جنرل پٹرولیم ڈیلرزخواجہ عاطف نےکہا کہ 10 لاکھ لیٹرکی کھپت والےشہرلاہورمیں ہائی سپیڈ ڈیزل کی سپلائی صرف 2 لاکھ لیٹرآرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سیکرٹری پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن خواجہ عاطف نےکہا کہ لاک ڈاون سے قبل لاہورمیں ڈیزل کی کھپت دس لاکھ لیٹر روزانہ تھی،اب لاہور میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی سپلائی صرف 2 لاکھ لیٹر روزانہ آرہی ہے، خواجہ عاطف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گراوٹ کےباعث کمپنیوں نے ڈیزل کی خریداری بھی کم کی،ڈیزل امپورٹ شیپس بروقت نہ پہنچنےسےڈیزل کی قلت نے سر اٹھانا شروع کیا،ڈیزل کی قلت سے میڈیسن،ایکسپورٹس، گڈزاورفوڈ چین کی گاڑیوں کےمالکان کو دقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لٹر تک کمی کر دی تھی جس پر پٹرول 15 روپے اور ڈیزل 27 روپے پندرہ پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے, پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوئی ہے,سپیڈ ڈیزل 80 روپے 10 پیسے فی لٹر، مٹی کی تیل کی فی لیٹر نئی قیمت47 روپے 44 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 47 روپے 51 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا سفارشات کے مطابق عوام کو پٹرول کی قیمت پر 5 روپے 68 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 6 روپے 79 پیسے، مٹی کے تیل پر 14 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر 9 روپے 57 پیسے کی مزید کمی کے ریلیف سے محروم کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے یکم مئی سے  پٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں 44 روپے تک کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ تاہم حکومت نے ایک بار پھر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا پورا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer