جنید ریاض:پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت نہ بدل سکی ، پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا دعویٰ نعروں تک محدود، سی ڈی جی گرلز ہائی اسکول شالیمار میں طلبا کے ہاتھوں میں قلم کی بجائے جھاڑو تھما دیئے گئے۔ بچے پڑھائی چھوڑ کرصفائی ستھرائی میں مصروف۔
شالیمار کے علاقہ میں واقع سی ڈی جی گرلز ہائی سکول میں وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے باوجود بچے صفائی کرنے پر مجبور ہیں، جس سے پنجاب حکومت کا پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا دعوی نعروں تک محدود رہ گیا ہے۔ مذکورہ سکول کے پرنسپل نے بچوں کو کتابوں کی جگہ جھاڑو تھما دیاہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ پرنسپل نے معصوم بچوں کو کوڑا کرکٹ اور اسکول کی گندگی صاف کرنے پر مامور کر دیا ہے ۔ دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ متعلقہ سکول ہیڈ کے خلاف بچوں سے صفائی کرانے پر سخت نوٹس لیا جائے گا۔