ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، سپریم لیڈر کی شہادت پر تعزیتی تاثرات قلم بند کیے

اسحاق ڈار کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، سپریم لیڈر کی شہادت پر تعزیتی تاثرات قلم بند کیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا، اسحاق ڈار اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

   ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے سوگوار خاندان اور ایرانی قوم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس عظیم قومی سانحے کے موقع پر برادر ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کااظہار کرتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت پرایرانی قونصلیٹ میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ 
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد  تعزیت کیلے آ رہے ہیں ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے صاحبزادوں کی وفد کے ہمراہ آمد ہوئی ۔ سابق رکن قومی اسمبلی میاں خرم وٹو، سابق ایم پی اے میاں معظم وٹوشامل تھے ۔ میاں ریاض وٹو، میاں اکرام خان، چوہدری عبدالوحید بھی شامل تھے ۔ 
سماجی رہنما اسعد قریشی کی بھی ایرانی قونصلیٹ  پہنچے ۔ شرکا نے  ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر سے ملاقات،اوراظہار تعزیت کی ۔ شرکاء نے تعزیتی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

امیر جماعت اسلامی  لاہور بھی   وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ لاہورپہنچے ۔امیر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی قونصل جنرل مہران مواخدفر سے ملاقات  کی ۔ جماعت اسلامی کے وفدکا سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار تعزیت کی ۔ امیر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے تعذیتی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔
وفد میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال ،نائب امراء جماعت اسلامی انجینئراخلاق احمد ، خالد احمد بٹ ، ملک شاہد اسلم  جبکہ ڈپٹی سیکرٹریز راشد داؤد ، قیصر شریف ، مرزا شعیب یعقوب ، صدر جےآئی یوتھ موجود تھے ۔