ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مس کنڈکٹ اور بدعنوانی کے الزامات،سول جج لاہور مس نسیم اختر ناز ملازمت سے برطرف

 مس کنڈکٹ اور بدعنوانی کے الزامات،سول جج لاہور مس نسیم اختر ناز ملازمت سے برطرف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ نے سول جج لاہور مس نسیم اختر ناز کو مس کنڈکٹ اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا ۔

عدالتی اعلامیے کے مطابق سول جج کے خلاف پنجاب سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 1999 کے تحت باقاعدہ محکمانہ کارروائی کی گئی۔ الزامات کی تحقیقات کے لیے انکوائری افسر مقرر کیا گیا جس نے شواہد اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد الزامات کو درست قرار دیا اور سول جج کو ملازمت سے برخاست کرنے کی بڑی محکمانہ سزا دینے کی سفارش کی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انکوائری افسر نے جوڈیشل افسر کو اپنی سفارشات کے خلاف وضاحت پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ بعد ازاں معاملہ مجاز اتھارٹی کے سامنے پیش کیا گیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم اور انتظامی کمیٹی کے ججز نے بطور اتھارٹی کارروائی کے مکمل ریکارڈ، انکوائری رپورٹ اور سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا۔مزید برآں، سول جج کو ذاتی سماعت کا موقع بھی دیا گیا اور شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تاکہ وہ وضاحت پیش کر سکیں کہ ان پر ملازمت سے برطرفی کی بڑی سزا کیوں نہ عائد کی جائے۔ ذاتی سماعت کے بعد مجاز اتھارٹی نے انکوائری افسر کے نتائج سے اتفاق کرتے ہوئے الزامات کو ثابت قرار دیا۔حتمی فیصلے کے تحت سول جج مس نسیم اختر ناز کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer