ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت:پولیس نے گمشدہ بچی کو صرف ایک گھنٹہ میں تلاش کرلیا

کوٹ لکھپت:پولیس نے گمشدہ بچی کو صرف ایک گھنٹہ میں تلاش کرلیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک: کوٹ لکھپت کے علاقے میں چار سالہ بچی کی گمشدگی کا واقعہ پیش آیا جو والدہ کے ساتھ کلینک جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔

بچی کے حوالے سے 15 پر کال موصول ہوتے ہی پولیس متحرک ہوگئی۔ڈی آئی جی  فیصل کامران نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو فوری طور پر بچی کی تلاش کا حکم دیا۔

ترجمان کے مطابق ایس پی شہر بانو کی زیر نگرانی سرچ آپریشن شروع کیا گیا جبکہ ایس ایچ او کوٹ لکھپت نے ٹیم کے ہمراہ علاقے کی ناکہ بندی کی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کی مدد سے بچی کو صرف ایک گھنٹے میں ٹریس کر والدہ کے حوالے کر دیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 15 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔