سعید احمد:قطر ایئرویز نے فضائی آپریشن کی معطلی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق قطر کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث پروازوں کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن 6 مارچ 2026 تک معطل رہے گا، تاہم شیڈول کی بحالی قطر ایوی ایشن حکام کی ہدایات کے مطابق کی جائے گی۔
ایئرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے قطر ایئرویز کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔