ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنی ٹریپ؛ نکاح کے بہانے اسپین نژاد پاکستانی سے رقم لینے والے میاں بیوی گرفتار

ہنی ٹریپ؛ نکاح کے بہانے اسپین نژاد پاکستانی سے رقم لینے والے میاں بیوی گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہنی ٹریپ کرکے نکاح کے بہانے اسپین نژاد پاکستانی سے رقم لینے والے میاں بیوی گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن تھانے کی  2 رکنی ٹیم نے ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا اور شہری سے لوٹی گئی رقم 3 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کرلیے۔

زیر حراست افراد نے اسپین نژاد پاکستانی شہری سے نکاح کے بہانے رقم وصول کی تھی۔

 مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے نکاح کے بہانے شہری کو بلوایا اور نکاح خواں کے ذریعے جھوٹا نکاح بھی کیا۔

نیو ٹاؤن پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer