ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ کا لاہور ،کراچی میں غیر ہنگامی قونصلر عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

امریکہ کا لاہور ،کراچی میں غیر ہنگامی قونصلر عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر امریکی سفارتخانے نے لاہور اور کراچی میں تعینات غیر ہنگامی امریکی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام حالیہ کشیدگی، ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ، اور خطے میں ممکنہ ڈرون و میزائل حملوں کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہےکہ سکیورٹی خدشات کے باعث غیرضروری عملے کو واپس بلایا جا رہا ہے،اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،امریکہ، ایران کشیدگی کےبعد خطےمیں ڈرون ،میزائل حملوں کےخطرات بڑھ گئے۔

امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے باعث کمرشل پروازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا خطرہ موجود ہے، دہشت گرد بغیر پیشگی اطلاع کے حملے کرسکتے ہیں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
خطے میں کشیدگی کے باعث کمرشل پروازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ یہ ہدایات غیر ہنگامی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں، اور موجودہ صورتحال کے مطابق مزید اقدامات لیے جا سکتے ہیں۔