ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے رجحان میں اضافہ

ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے رجحان میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:ریلوے انتظامیہ نے ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیشِ نظر سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

 متعدد ٹرینیں بغیر ٹکٹ مسافروں کی وجہ سے مالی خسارے کا شکار ہو رہی ہیں، جس کے باعث چیف کمرشل مینجر ریلوے نے تمام ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کیا ہے۔

 جاری کردہ مراسلہ  کے مطابق عیدالفطر سے قبل اور بعد ٹکٹ لیس مسافروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ای ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کی شناختی کارڈ سے لازمی تصدیق کی جائے گی۔ٹکٹیں پی ڈی اے ڈیوائس سے سکین کرنے کا عمل لازم قرار دیا گیا۔رعایتی اور وارنٹ ٹکٹوں کی خصوصی چیکنگ ہوگی۔بغیر ٹکٹ بچوں سے بھی قواعد کے مطابق کرایہ وصول کیا جائے گا۔

ریلوے اور ریلوے پولیس کے اہلکاروں کو مجاز کلاس میں سفر کرنے کی ہدایت دی گئی۔برانچ لائن ٹرینوں پر بھی خصوصی چیکنگ ٹیمیں تعینات ہوں گی۔تمام ڈویژنز کو مہم کی رپورٹ ہیڈکوارٹر لاہور بھجوانے کی ہدایت کردی گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ٹکٹ لینا لازمی بنانے اور مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں اور مسافروں کو وقت پر اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔