خان شہزاد:لاہور شہر میں برائلر مرغی کا گوشت غریب ،سفید پوش طبقے کی دسترس سے باہر، گوشت کی قیمت کا تعین نہ ہونے سے سفید پوش طبقہ مشکلات کا شکار، مرغی صارفین کو 300 سے475 روپے تک پڑنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر فارم ریٹ: 300 روپے فی کلوگرام,تھوک ریٹ: 314 روپے فی کلوگرام ,پرچون ریٹ: 328 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔
انڈے فارمی: 217 روپے درجن پیٹی قیمت: 6390 روپے فارمی انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رمضان کے دوران گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ ممکن ہے، لہٰذا صارفین کو خریداری میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔