حسن علی: پیپلز پارٹی کی لاہور میں تنظیم سازی کے حوالے سے اہم قدم اٹھایاگیا ہے۔
لاہور کو 9 ٹاونز اور 1 کنٹونمنٹ میں تقسیم کر کے تنظیم سازی کی منظوری دیدی گئی۔چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تنظیم سازی کی منظوری دی، اس حوالے سےصدر پیپلز پارٹی لاہور تنظیموں کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پارٹی کے مطابق لاہور کے ٹاؤنز میں تمام عہدیداروں کی نامزدگی عید کے بعد کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی لاہور ہر ٹاؤن میں اپنی تنظیم نو کرے گی اور تاجر، سپورٹس، علماء، کلچر اور سٹوڈنٹس سمیت تمام شعبوں میں فعال تنظیمیں قائم کرے گی۔ فیصل میر کے مطابق پارٹی کے ٹاؤن سطح پر متحرک رہنے والے ارکان کو مناسب عہدے بھی دئیے جائیں گے تاکہ لاہور میں پارٹی کی سرگرمیاں بڑھائی جا سکیں۔