ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر اور تھری فیز میٹرز کے صارفین پر فکسڈ چارجز کا نفاذ

سولر اور تھری فیز میٹرز کے صارفین پر فکسڈ چارجز کا نفاذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:نیپرا کی منظوری کے بعد سولر سمیت تمام تھری فیز میٹرز کے حامل صارفین کے لیے فکسڈ چارجز نافذ کر دئیے گئے ہیں۔

 تھری فیز میٹرز پر کم سے کم 1687 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں، جو صارفین کے منظور شدہ لوڈ کے مطابق مختلف سطحوں پر لاگو ہوں گے۔

8 کلوواٹ پر 2700 جبکہ9 کلوواٹ لوڈ پر 3037 فکسڈ چارجز ہوں گے،10 کلوواٹ لوڈ پر 3375 جبکہ 11کلوواٹ پر 3712 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے،12 کلوواٹ منظور شدہ لوڈ پر 4050 ،تیرہ کلوواٹ پر 4387 روپے ادائیگی کرنا ہو گی،14 کلوواٹ لوڈ پر 4725 ،15کلوواٹ منظور شدہ لوڈ پر 5062 فکسڈ چارجز ہوں گے۔منظور شدہ لوڈ 15 کلو واٹ سے زائد ہونے پر فکسڈ چارجز میں مزید اضافہ ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فکسڈ چارجز کا نفاذ سولر سسٹم لگوانے والے صارفین کو زیادہ متاثر کرے گا جبکہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے صارفین پر بھی یہ اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا کی منظوری سے رواں ماہ کی بلنگ میں فکسڈ چارجز لگا دیئے گئے۔