ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ : رکشہ پارک کرنے پر گولیاں چل گئیں

ہربنس پورہ : رکشہ پارک کرنے پر گولیاں چل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ہربنس پورہ میں رکشہ پارک کرنے کے تنازع پر فائرنگ کا واقع پیش آیا، جس میں ایک  شخص گو لی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

ہربنس پورہ میں رکشہ ڈرائیورز کے درمیان سٹینڈ کی تقسیم پر جھگڑا فائرنگ میں تبدیل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جھگڑا جمیل عرف بھیا اور سلمان کے درمیان سٹینڈ پر رکشہ لگانے کے مسئلے پر شروع ہوا۔

جھگڑے کے بعد جمیل اپنے ساتھی اشفاق کے ہمراہ موقع پر پہنچا، جہاں ملزم اشفاق نے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔ فائرنگ سے خادم حسین زخمی ہوا جس کی ٹانگ میں گولی لگی۔

واقعے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔