راؤ دلشاد:نئے بلدیاتی ایکٹ 2025 پر عمل درآمد کا باقاعدہ آغاز ہو گیا،بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈیمارکیشن کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور کی 9 ٹاؤن کارپوریشنز کے نئے نام بھی نوٹیفائی کردئیے گئے۔
ٹاؤن کارپوریشنز کے ڈیمارکیشن کے نتیجے میں یونین کونسلزکی تعداد کا بھی تعین کر لیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں 433 یونین کونسلز بنیں گی۔یونین کونسل کی آبادی 21ہزار سے 29ہزار تک کی رکھی گئی،قبل ازیں شہر میں 500یونین کونسلز بنانے کی ورکنگ کی گئی تھی۔
ٹاؤن کارپوریشن ماڈل ٹاؤن کی آبادی 22لاکھ 97ہزار نفوس پر مشتمل ہوگی جس میں 21موضع جات ، 77یونین کونسلز بنیں گی۔
ٹاؤن کارپوریشن شالیمار ٹاؤن کی آبادی 21لاکھ 48ہزار 724 ہو گی جس میں 22موضع جات ،72یونین کونسلز بنیں گی۔
ٹاؤن کارپوریشن لاہور سٹی 20لاکھ 66ہزار 740 نفوس پر مشتمل ہوگی،جس میں 26 موضع جات شامل ، 69 یونین کونسلز بنیں گی۔
ٹاؤن کارپوریشن راوی ٹاؤن کی آبادی 13لاکھ 96ہزار 318 افراد پر مشمتل ہوگی جہاں 23موضع جات ہونگے، 52یونین کونسلز بنیں گی۔
ٹاؤن کارپوریشن نشتر ٹاؤن کی آبادی 10لاکھ ایک ہزار 856 افراد پر مشتمل ہوگی جس میں 42موضع جات اور 40 یونین کونسلز بنیں گی۔
ٹاؤن کارپوریشن علامہ اقبال ٹاؤن کی آبادی 9لاکھ 38ہزار 250 نفوس پر مشتمل ہوگی اور19موضع جات، 37یونین کونسلز بنیں گی۔
ٹاؤن کارپوریشن رائے ونڈ ٹاؤن کی آبادی 7لاکھ 33ہزار 799 ہو گی جس میں 51موضع جات اور 32یونین کونسلز بنیں گی۔
ٹاؤن کارپوریشن صدر کی آبادی 6 لاکھ 17ہزار 728 ہو گی اور 29ہونین کونسلز پر مشتمل ہوگی۔
ٹاؤن کارپوریشن واہگہ ٹاؤن کی آبادی 5لاکھ 49ہزار 226 افراد پر مشتمل ہو گی جبکہ 62موضع جات اور 25یونین کونسلز پر بنیں گی۔