ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سابق قومی کپتان سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اپنی ذمہ داریوں کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے کریں گے۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ کچھ عرصے سے خالی تھا، جبکہ اظہر محمود جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

پاکستان ٹیم مئی میں بنگلہ دیش کے خلاف2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش میں پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی ،دوسرا میچ 16 مئی سے شروع ہوگا۔