ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنو ں کینٹ حملہ ؛ دہشت گردانہ حملے میں 15 شہری شہید اور 25 افراد زخمی

بنو ں کینٹ حملہ ؛ دہشت گردانہ حملے میں 15 شہری شہید اور 25 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج نے دہشت گردانہ  حملہ کیا   سیکورٹی فورسز نے  6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ جبکہ اسی حملے میں 15 شہری شہید اور 25 افراد زخمی ہوئے ہیں 

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی، دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج  نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سکیورٹی عملے نے6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی  مسجد کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے سے قریبی گھروں کی چھت گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر نعمان کے مطابق دہشت گرد حملے میں 15 شہری شہید جب کہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔ڈاکٹر نعمان کے مطابق شہید ہونے والے شہریوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔