اسرار خان : ہربنس پورہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 65 سالہ شکیلہ بی بی کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا
ملزم رنگ و روغن کا کام کرتا ہے، 20 روز قبل مقتولہ کے گھر میں کام کر کے گیا تھا،ملزم نے شکیلہ بی بی کو سر میں ڈنڈا مار کر زخمی کیا، بعد میں کرنٹ لگا کر قتل کر دیا،مقتولہ کا قیمتی موبائل فون ہتھیانے کیلئے قتل کی واردات کی، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ۔
انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی، بچے شادی شدہ اور الگ رہتے ہیں،مقتولہ کرائے کے مکان میں اکیلی مقیم تھی، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ مقتولہ کی لاش گزشتہ روز گھر کے واش روم سے ملی تھی،
Stay tuned with 24 News HD Android App