ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 والد سے دو کروڑ ہتھیانے کیلیے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا نوجوان دوست سمیت گرفتار

 والد سے دو کروڑ ہتھیانے کیلیے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا نوجوان دوست سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  لاہور میں نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، نوجوان نے دوست کے ساتھ ملکر اپنے اغوا کا ڈراما رچا کر گھر والوں سے دو کروڑ روپے ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا، پولیس نے 12 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران کے مطابق  پولیس کو عبدالرحمان نامی شہری کی جانب سے بیٹے کے اغوا کی درخواست موصول ہوئی جس پر نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی بازیابی کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے  ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور خصوصی ٹیم نے چند ہی گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا،درخواست گزار کے بیٹے کو اغوا کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ  اس کا بیٹا خود ہی تھا  جس نے دوست کے ساتھ ملکر گھر والوں سے دو کروڑ کی رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا۔  ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گھر والوں سے مغوی کی بازیابی کیلیے دو کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق شہری کے بیٹے اور اس کے دوست  کو گرفتار کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔