سٹی 42: ڈالر انٹر بینک میں 10 پیسے ،اوپن مارکیٹ میں 8 پیسے مہنگا ہوا
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک 279.67 روپے سے بڑھ کر 279.77 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر بڑھ گیا ہے ،
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے بڑھ کر 281.30 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 2.49 روپے مہنگا ہوکر 295.51 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 2.87 روپے اضافے سے 357.50 روپے پر پہنچ گیا
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.60 روپے پر آگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 8 پیسے مہنگا ہوکر 74.96 روپے پر پہنچ گیا