ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع، امتحانی سنٹرزمیں دفعہ 144 نافذ

 میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع، امتحانی سنٹرزمیں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:لاہوربورڈ کےتحت میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع، پہلے روز دونوں شفٹوں میں مجموعی طور پر 5مضامین کا امتحانات لیا جائےگا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، مارننگ شفٹ میں عربی،جغرافیہ مضامین کا امتحان ہوگا۔
ایوننگ میں ماڈل ڈرائنگ، وڈ ورکنگ اور تاریخ کے مضامین کاامتحان ہو گا، دہم کے امتحان میں 5 لاکھ 68ہزار امیدوار شریک ہیں۔
امتحان میں 2 لاکھ 31 ہزار پرائیوٹ امیدوار شریک ہوئے ہیں، ریگولر امیدواروں کی تعداد 3 لاکھ 38ہزار ہوگی، رواں سال امتحان کیلئے 948 امتحانی مراکز بنائے گئے۔
تمام امتحانی سنٹرزمیں دفعہ 144 نافذ ہوگی، غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں۔