ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 252 ٹریفک حادثات، 280 افراد زخمی

لاہور ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 252 ٹریفک حادثات، 280 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 252 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

 ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 252 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 280 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 103 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 177 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔