ڈاکتر امجد پرویز کی وفات لاہور اور پورے پاکستان کا نقصان ہے، مریم نواز کا اظہار تعزیت

Doctor Amjad Parvaiz, City42, Maryam Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب  کی وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف نے لاہور کی ہر  دلعزیز سماجی شخصیت اور معروف گلوکار ڈاکٹر امجد پرویز کے انتقال پر اظہار افسوس کا پیغام بھیجا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مرحوم امجد پرویز کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت  کرتے ہوئے ان کے  انتْقال کو  لاہور اور پورے پاکستان کا عظیم نقصان قرار دیا۔ 

 مریم نواز شریف  نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم امجد پرویز کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے -ڈاکٹر امجد پرویز کی فن موسیقی میں خدمات کو  تادیر یاد رکھا جائے گا -