سٹی 42: لاہور کےجنرل ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ، نومولود دوبچے اور دو بچیاں ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زچہ و نوزائیدہ بچے سب صحت مند ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رانی اعجاز نامی خاتون کے ہاں چار بچے پیدا ہوئے جن میں دو بچے اور دو بچیاں شامل ہیں۔ گائنا کولوجسٹ ڈاکٹر لیلی شفیع کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ایک بچے کا وزن 2 کلو جبکہ دوسرے بچے کا وزن 1.7 کلو ہے جبکہ ایک بچی کا وزن 1.6 جبکہ دوسری بچی کا وزن 1.8 کلو ہے۔ چاروں نوزائیدہ بچے اور ان کی والدہ بالکل صحت مند ہے۔
بچوں کے والد اعجاز کاکہنا ہے کہ خدا نے 5 سال بعد 4 بچوں کی خوشی سے نوازا میری شادی کو سات سال ہوچکے تھے ۔ اتنا زیادہ خوش ہوں جسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ تاہم کوئی روزگار نہ ہونے پر پریشانی بھی ہے۔اگر حکومت کوئی نوکری یا روزگار دے دے تو خوشی دوبالا ہو جائے گی۔ موقع پر موجود اعجاز کے ماموں کا کہنا تھا کہ اس کے بھانجے کے پاس کوئی نوکری نہیں مزدوری کرتا ہے۔ اگر حکومت نوکری دے تو بچوں کی پرورش اچھی ہوجائے گی۔